ابنا: وزارت خارجہ کے سینٹر کے مطابق رامین مہمان پرست نے شام اور ترکی کے درمیان جھڑپوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام اور ترکی کو صبر وضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کشیدگي سے صرف اور صرف علاقے میں امن و استحکام کے دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا اور اس سے علاقائي ملکوں میں مزید اختلافات پھیلیں گے ۔رامین مہمان پرست نے کہا کہ ایران چار فریقی کمیٹی کے دائرہ کار میں شام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
.....
/169